31 اگست، 2026، 12:28 PM

امارات میں امریکی فوجی اڈا المنہاد پر ایرانی آرمی کا ڈرون حملہ

امارات میں امریکی فوجی اڈا المنہاد پر ایرانی آرمی کا ڈرون حملہ

ایرانی آرمی کے مطابق امریکی اہلکاروں اور ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی والے المنہاد اڈے کو درجنوں تباہ کن ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی آرمی نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ دشمنانہ حملوں کے جواب میں متحدہ عرب امارات میں واقع امریکی فوجی اڈہ المنہاد کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کی آرمی نے بتایا کہ یہ کارروائی حالیہ حملوں کے جواب میں کی گئی۔

ایرانی آرمی کے مطابق، بروز بدھ کی صبح امریکی فوج کے ہیلی کاپٹروں اور اہلکاروں کی تعیناتی کے مقامات کو درجنوں تباہ کن ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، المنہاد فوجی اڈہ خطے میں غیر ملکی افواج کے لیے فضائی معاونت، رسد اور نقل و حمل کے اہم مراکز میں شمار ہوتا ہے۔

ایرانی آرمی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے جزیرہ لارک پر مبینہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے محافظ اپنی سرزمین کے دفاع اور مستقل سلامتی کے قیام کے لیے خطرات کے خاتمے تک موجود رہیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایرانی مسلح افواج جنگ اور حالیہ واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خون کا بدلہ لینے کے لیے اپنے فرائض انجام دیتی رہیں گی۔

News ID 1941018

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha